بھٹکل:30؍نومبر (ایس او نیوز)انکولہ میں منعقد ہوئے ضلع سطح کے پرتیبھا کارنجی 2018-2019کے ہندی تقریری مقابلے میں تعلقہ کے کونٹوانے سرکاری ہائی اسکول کے متعلم این جے درشن اول مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہواہے۔
متعلم این جے درشن اسکول ترقی بورڈ کے ممبر جگدیش نائک کا فرزند ہے۔ دیہی علاقے کی کونٹوانے اسکول کے طالب علم ریاستی سطح کے لئے دوسری مرتبہ منتخب ہواہے۔ جیت حاصل کئے متعلم درشن اور اس کی تربیت کئے استاد آنند نائک کو صدر مدرس ، اسکول ترقی بورڈ کے عہدیداران ، ممبران سمیت کئی ایک نےمبارکبادی پیش کی ہے۔